لندن(جیوڈیسک)لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کیخلاف ریاستی سازشی ہتھکنڈے بندکیے جائیں۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے یہ بات الیکشن سیل کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو میں کہی۔
الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کا مشن غریب اور متوسط طبقے، باصلاحیت ، باکردار اور ہونہار افراد کو ایوانوں میں پہنچانا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ بلواسطہ یابلاواسطہ،سامنے آکریاچھپ کرایم کیوایم کوختم کرنیکی سازشیں جاری ہیں۔ سازشی عناصر خود ختم ہوجائیں گے مگر ایم کیوایم کوختم نہیں کیا جاسکے گا۔