یورپا لیگ چلسی کی سیمی فائنل تک رسائی

Chelsea Football

Chelsea Football

ماسکو (جیوڈیسک)یورپا لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کو روبن کازان کے ہاتھوں تین دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس شکست کے باوجود چیلسی نے مجموعی اسکورپرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ماسکو میں کھیلے جانے والے میچ میں چیلسی کو رابن کازان کے خلاف پہلے گول کرنے کی باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

چیلسی نے میچ کی ابتدا میں ہی فرنینڈو ٹوریس کے گول کے ذریعہ بدولت برتری حاصل کرلی تھی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ویکٹر موسیس نے گول کرکے چیلسی کی برتری کو دگنا کردیا تھا۔

جس کے بعد رابن کازان کے کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اوریکے بعد دیگرے تین گول کرکے چیلسی کو شکست دے دی۔ اس ناکامی کے باوجود چیلسی نے پانچ چار کے مجموعی اسکور سے یورپا چیمپئینز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔