ماسٹرز ٹورنامنٹ : چین کا 14 سالہ گوان تیان تیسرے راونڈ میں پہنچ گیا

Masters Tournament

Masters Tournament

چین (جیوڈیسک)اوگسٹاگالف کو بڑوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن آج کل ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے دھوم مچائی ہوئی ہے چین کے 14 سالہ گالفر گوان تیان لنگ کی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے راونڈ میں سلو کھیلنے پر ان پر ایک شاٹ کی پابندی بھی لگی۔

لیکن انھوں نے دوسرے راونڈ میں چار انڈر 68 کا راونڈ کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی،وہ دوسرے راونڈ میں اپنے حریف مارک لیشمین پر برتری حاصل کرنے والے کم عمر ترین گالفر بن گئے۔

آٹھویں جماعت میں پڑھنے والے گوان تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جو ماسٹرز کھیل رہے ہیں جبکہ 148 برسوں میں پہلے کھلاڑی ہیں جو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں بطور کھلاڑی شامل ہیں۔