الیکشن میں التوا اور دھاندلی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے
Posted on April 13, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس و حدت مسلمین کا الیکشن میں حصہ لینا وطن عزیز کو فرسودہ سیاسی نظام اور آمرنہ سوچ کے حامل سیاست دانوں سے نجات دلاناہے نگرا ں سیٹ اپ میں موجود حکمران غیر جابنداری کا مظاہرہ کریں ، الیکشن میں التوا اور دھاندلی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ 21 اپریل کو مجلس وحدت مسلمین نشتر پارک میں بھر پور سیاسی قوت کا اظہار کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہائوس میں جاری اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں شاکر علی رائوجانی ،علامہ دیدار جلبانی،اصغر عباس زیدی،علامہ علی انور،علامہ حیدر عباس عابدی،مبشر حسن ،حیدر زیدی،آصف صفوی سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اُن کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر پورا یقین رکھتے ہیں۔
کسی سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں مگر اپنے سیاسی و اجتماعی حقوق پر کسی سیاسی جماعت کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ پورے ملک کی طرح کراچی سے بھی الیکشن میں بھر پورحصہ لیا جائے گا اور ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میںا پنے ووٹ کی طاقت سے ملی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو شکست دے گی۔
الیکشن سے قبل نگران حکومت میں شامل و فاقی وزیر داخلہ کا سیاسی جماعت کی حمایت کرنا افسوس ناک فعل ہے اور اس کا منفی اثر عوام پر پڑھ رہا الیکشن کمیشن وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ کے حق میں بیان کا نوٹس لے اور انہیں فوری بر طرف کیا جائے ۔21اپریل کو کراچی نشترپارک میں مجلس و حدت مسلمین اپنی بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
کانفرنس ملک دشمن طاقتوں کے خلاف بانیان پاکستان کی اولادوں کا تاریخی اجتماع ہو گا کانفرنس کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ بہت جلدان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔