انڈونیشیا،کشتی ڈوبنے سے آسٹریلیا جانے والے درجنوں غیر قانونی تارکین ہلاک

Indonesia Boat Sinking

Indonesia Boat Sinking

جکارتہ(جیوڈیسک)انڈونیشیا میں مغربی جاوا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں غیرقانونی تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔انڈونیشیائی ماہی گیروں نے سمندر سے چودہ افغان پناہ گزینوں کو بچایا۔

ان تارکینِ وطن میں ایک نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی پر 72 افراد سوار تھے اور ان کی منزل آسٹریلوی جزیرہ کرسمس آئی لینڈ تھا۔انڈونیشیائی حکام نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے بحری تحفظ کے حکام کو مطلع کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کے 18000 جزیرے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا جانے والوں کے لیے اہم راستے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔