میران شاہ،دہشت گردوں نے انتخابی امیدوار کے دفتر کو دھماکے سے تباہ کر دیا

Miran Shah

Miran Shah

میران شاہ(جیوڈیسک)شمالی وزیرستان میں حلقہ این اے 40 سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کے دفتر کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 40 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدوار اور سابق ایم این اے محمد کامران کے میران شاہ میں واقع دفتر کو آج علی الصبح بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔

جس میں کویء جانی نقصان نہیں ہوا۔شدت پسندوں نے بارودی مواد کامران کے آفس کے باہر نصب کیا تھا۔