سلمان خان اچھے دوست ، شاہ رخ سے صرف شناسائی

Ajay Devgan

Ajay Devgan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ سلمان کے ساتھ اچھی دوستی ہے جبکہ شاہ رخ خان سے صرف شاسانی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان میرے اچھے دوست ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ سے صرف شناسائی ہے۔

ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے کیونکہ سیٹ پر کام کرتے ہوئے پرسکون رہنا چاہتا ہوں جو کہ شاہ رخ کے ہوتے ہوئے کبھی نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سنہاکشی ایک اچھی ادکارہ ہیں اور جب انہیں سکرین پر پہلی بار دیکھا تو محسوس کیا کہ یہ اداکارہ انڈسٹری میں اپنا نام بنائے گی۔