بھمبرکی خبریں 13.04.2013

بھمبر پولیس میں کنسٹیبلان کی بھرتی ایک بار پھر موخر بھرتیاں 15 اپریل کی بجائے 22 اپریل کو ہو نگی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرپولیس میں کنسٹیبلان کی بھرتی ایک بار پھر موخر بھرتیاں 15اپریل کی بجائے 22اپریل کو ہو نگی جن امیدواران نے درخواستیں دے رکھی ہیں وہ 22اپریل کو کوائف سمیت SPآفس بھمبرمیں رابطہ کریں تفصیلات کیمطابق بھمبرپولیس میں کنسٹیبلان کی بھرتیوں میں ایک بار پھر تبدیلی 15اپریل کو ہونے والی بھرتیاں ناگزیر وجوہات کی بناء پر ایک بار پھر موخر کر دی گئی اور آئندہ کیلئے نئی تاریخ 22اپریل دے دی گئی لہٰذا جن امیدواروں نے بھرتی کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں وہ 22اپریل بروزسوموار کو صبح 9بجے اپنے کوائف سمیت رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھمبر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گزشتہ روز انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھمبرچوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گزشتہ روز انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبروجمیل کی اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،ناصرشریف بٹ ،راجہ نعیم گل ،چوہدری محمد سلیمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرپور میں درجنوں لوگوں سے پلاٹ کے جھانسے دیکر لاکھوں بٹورنے والا نوسر باز گروہ کا سرغنہ MDAکا ملازم رفوزاحمد گرفتار نہ ہو سکا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرپور میں درجنوں لوگوں سے پلاٹ کے جھانسے دیکر لاکھوں بٹورنے والا نوسر باز گروہ کا سرغنہ MDAکا ملازم رفوزاحمد گرفتار نہ ہو سکا گرفتار ہونے والے دوسرے بھائی نے بھی اثرورسوخ استعمال کرکے ضمانت کرالی متاثرہ خاندانوں کی سخت احتجاج کی دھمکی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام نوٹس لیں مطالبہ تفصیلات کیمطابق میرپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کاملازم رفوز احمد اور سکے بھائی غفور احمد نے بھمبر پنڈی جہونجہ کے رہائشیوں خرم شہزاد ،شعیب احمد،محمد فرید اور دیگر علاقوں کے درجنوںرہائشیوں کو پہلے سے خرید کئی اور لوگوں کے پلاٹ دکھا کر جلد قبضہ دینے کے عوض ایڈوانس کی مد میں لاکھوں روپے بٹور لیے اور کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو پلاٹ کا قبضہ اور نہ ہی پیسے واپس کررہے ہیں نوسرباز گروہ کے ہاتھوں متاثرہ خرم شہزاد نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ نوسر باز انتہائی ہوشیاری اور چالاکی سے سادہ لوح لوگوں کو شیشے میں اتار کر لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں اور بعد میں لوگوں کو ٹرخانا شروع کردیتے ہیں اور اگر دباؤ زیادہ ہو تو پھر مختلف بنکوں کے چیک تھما دیتے ہیں جو کیش نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ مذکورہ نوسرباز گروہ میرپور کی سیاسی شخصیت چوہدری افتخار اعظم کے قریبی عزیزہیں اور سیاسی و علاقائی اثرورسوخ رکھنے کے باعث ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی انہوں نے کہاکہ ہماری درخواستوں پرمیرپور پولیس نے غفور احمد کو گرفتار کیا لیکن اس نے اثرورسوخ کی بناء پر ضمانت کرالی جبکہ گروہ کا سرغنہ رفوز احمدابھی تک سرعام دندناتا پھر رہا ہے اور کئی سادہ لوح لوگوں کو شکار کرنے کے درپے ہے لیکن انتظامیہ اور پولیس اسے گرفتار کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا وزیراعظم آزادکشمیر،آئی جی پولیس اور ایم ڈی اے کے چیئرمین سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ نوسر باز گروہ کو گرفتارکرکے ہم غریبوں کی رقم واپس دلوانے کا بندوبست کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے اہل وعیال کے ہمراہ ایم ڈی اے کے چیئرمین کے دفتر کے باہر دھرنا دیکر شدید احتجاج کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے سردار شمیم ،طیفور احمد اور تنویر احمد کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے سردار شمیم ،طیفور احمد اور تنویر احمد کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی پسماندگی کے ذمہ داریہی سیاستدان ہیں جو آزادکشمیر کی لولی لنگڑی کرسی اقتدار پر براجمان ہرے ہیں ان کیخلاف نفرت کے اظہار کی بناء پر ہر شہری کا جمہوری حق ہے محض نفرت کے اظہار کی بناء پر کسی کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حکمران لوگوں کی آواز بلند کرانے کی بجائے آزادکشمیر کے عوام کو ظلم ،استحصال اور لوٹ گھسوٹ سے نجات دلا کر بنیادی حقوق مہیا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبرکے شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبرکے شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید بحران جبکہ متعدد علاقوں میں گندے پانی کی سپلائی جاری شہری سپلائی ہونے والے گندے پانی کی بوتلیں بھرکر صحافیوں کے پاس پہنچ گئے گندے پانی کی سپلائی پر شدید احتجاج شہریوں کا پبلک ہیلتھ کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگ پانی حاصل کرنے کیلئے کنوؤں اور ہینڈ پمپوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران اور ملازمین کے گھروں میں پانی کی سپلائی بدستور جاری ہے دوسری طرف شہر کے جن حصوں میں تھوڑی بہت پانی کی سپلائی جاری ہے پانی میں گندے جالے اور گٹروں کا پانی شامل ہو رہاہے اور شہری گندا پانی پی کر بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد واٹرسپلائی کے ذریعے ملنے والے گندے پانی کی بوتلیں بطور ثبوت لیکر صحافیوں
کے پاس پہنچ گئے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ شہریوں کیلئے وبا ل جان بن گیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران اور ملازمین شکایات سننے تک تیار نہیں اوروہ اپنے گھروں میں فلٹر شدہ پانی پی رہے ہیں جبکہشہریوں کو گندہ پانی پینے پر مجبور کررہے ہیں شہریوں نے کہاکہ اگر محکمہ پبلک ہیلتھ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بہت جلد محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور دفاتر کیساتھ ساتھ آفیسران کی رہائشگاہوں کا بھی گھیراؤ کرینگے اور راست اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر نشے میں دھت کار سواروں کا ٹریکٹر ڈرائیورپر تشدد بھمبرپولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتارکر لیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر نشے میں دھت کار سواروں کا ٹریکٹر ڈرائیورپر تشدد بھمبرپولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتارکر لیا مقدمہ درج تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات نشے میں دھت کارسواروں محمد نجیب اور محمود سبحانی نے پوٹھی کے قریب اپنی کار ٹریکٹرسے ماردی اور ٹریکٹرڈرائیور ارشد کو گالی گلوچ کرتے ہوئے حملہ آور ہو گئے اور تشدد کرنا شروع کر دیا اس دوران ایس ایچ او سٹی تھانہ سردار طارق محمودموقع پر پہنچ گئے اور نشے میں دھت دونوں افراد کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی بھمبر بندکرکے مقدمہ درج کر لیا۔