اضلاع کی خبریں 12.0.2013

تعلم اکیسویں صدی میںبالخصوص سماجی اور اقتصادی ترقی کااہم جز بن چکا ہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تعلم اکیسویں صدی میںبالخصوص سماجی اور اقتصادی ترقی کااہم جز بن چکا ہے،یوسی43میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تعلیم کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے،ہم نے پہلے بھی شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیں اور2008کے عام انتخاب کے بعد شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی،پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ایک بار پھر تعلیمی میدان میں اصلاحات لائے گی ،پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح شعبہ تعلیم ہے اس شعبہ میں ترقی کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف نے دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں۔آسیہ اسحاق
لاہور (جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں’ پرویز مشرف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرپٹ سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں ‘ سپریم کورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عدالت فیصلے سے قبل مخالفین کی طرف سے پرویز مشرف کی تضحیک کا نوٹس لے ۔ اپنے ایک بیان میں آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے کرپٹ سیاستدانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ پرویز مشرف کو اپنے لئے خطرہ سمجھ رہے ہیں’پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پر ویز مشرف کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن واپس آ کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں انشا اللہ آنے والا وقت آل پاکستان مسلم لیگ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے دوسری بار عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں ، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے اور عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے خلاف پانچ سال تک سازشیں کرنے والے عام انتخاب میں بھی ناکام ہوجائیں گے:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف پانچ سال تک سازشیں کرنے والے عام انتخاب میں بھی ناکام ہوجائیں گے ،یہ وہ لوگ ہیں جو جمہوری نظام پسند نہیں کرتے ،ان کے روئیے جمہوری اصولوں کے منافی ہیں ،ان لوگوں نے جمہوری نظام کو سمجھا ہی نہیں ،انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام تمام مسائل کا حل ہے ،ہم نے ہر دبائو برداشت کیامگر اس نظام پرآنچ نہیں آنے دی، جمہوریت کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر کیا کچھ قربان نہیں کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب ملتوی ہونے کے شوشے چھوڑنے والوں کو ا پنی شکست نظر آرہی ہے:عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ عام انتخاب ملتوی ہونے کے شوشے چھوڑنے والوں کو ا پنی شکست نظر آرہی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک ملک لوٹنے والے عام انتخاب میں کامیاب نہیں ہوسکتے اس لئے وہ انتخاب سے راہ فرار چاہتے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کی خدمت کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے اور پھر انہوں نے عوام کو ہی لوٹنا شروع کردیا ،جھوٹ بولنا ان کی عادت ہے ،یہ جھوٹے لوگ اب شکست کھاجائیں گے، جھوٹے دعوے کرنے والوں کی سیاست میں گنجائش نہیں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی جماعتیں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ رویہ اختیا ر کریں:ڈاکٹر فائزہ اصغر
لاہور( جی پی آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ رویہ اختیا ر کریں ،عوام کوان سیاستدانوں سے بہت امیدیںو ابستہ ہیں ،وہ سمجھتے ہیں کہ سیاستدان ہی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں ،توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ،یہ بحران سنگین ہوچکا ہے اس کا حل تلاش کیا جانا بہت ضروری ہے،توانائی پیدا کرنے کے بہت ذرائع موجود ہیںان ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس ذہین افراد کی کمی نہیں ہے ،ہمارے پاس اعلی اذہان رکھنے والے ماہرین موجود ہیں جن کی صلاحتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں ۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ تعلیم کسی مخصوص طبقہ کی میراث نہیں غریب اور مزدور کے بچوں کو بھی تعلیم حاصل کر نے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ ایک امیر کے بچوں کا طالب علم پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اس سرمایہ کی حفاظت اور رہنمائی سے ملک کا مستقبل سنور سکتا ہے لہذا اساتذہ کو اپنے فرائض پوری دیانتداری سے ادا کر نا ہوں گے ان خیالات کا اظہار کو ٹ لکھپت یونین کو نسل 136 لاہور میں سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو اور اس کے لئے انہوں نے ہر ممکن اقدامات کیے جن کی بدولت آج تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کر کے ہر بچے کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں دانش سکول قائم کر کے غریب کے بچوں کو بھی انٹر نیشنل معیار کی تعلیم حاصل کر نے کے مواقع فراہم کر دیئے ہیں کستان مسلم لیگ ن ہی حقیقی معنوں میں عوام کی نجات دہندہ ہے 11 مئی کے دن عوام شیر کو ووٹ دے کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں اور وہ وقت دور نہیں جب عوام سکھ اور چین کا سانس لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا نتخاب سے پہلے کڑا احتساب کرنے اور امیدواروں کو 62-63 کی چھلنی سے گزارنے کے الیکشن کمیشن کے دعوے مذاق بن گئے ہیں:سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ ا نتخاب سے پہلے کڑا احتساب کرنے اور امیدواروں کو 62-63 کی چھلنی سے گزارنے کے الیکشن کمیشن کے دعوے مذاق بن گئے ہیں اور ملک میں عدل و انصاف کو تماشا بنادیا گیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے قوم کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرنے والوں کو دو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے کر انتخابات پر لوگوں کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیاہے اور عوام سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ انتخابات بھی اصلی ہوں گے یا جعلی ۔ قوم نے جعلی ڈگریوں اور کرپشن کے پروردہ لوگوں کو سرپر بٹھانے کی روش نہ چھوڑی تو تبدیلی کے سارے خواب چکنا چور ہو جائیں گے ۔ ملک میں جب بھی احتساب اور آئین و دستور پر عملدرآمد کامطالبہ زور پکڑتاہے ، سیکولر لابی جس میں عبوری حکومت اور میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں ، متحرک ہو جاتی ہے اور بڑے بڑے ڈاکو اور لٹیرے قانون کی گرفت سے صاف بچ نکلتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں
نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید منور حسن نے کہاکہ قوم نے جب تک مخلص ، دیانتدار اور سچے خدمتگاروں کو مسترد کر کے جھوٹے اور مکار لوگوں کو سر پر بٹھانے کا رویہ ترک نہ کیا ، غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات حاصل کر سکیں گے نہ ملک میں مثبت تبدیلی آسکے گی ۔ جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کا پکڑے جانا اور چند دن بعد ہی ساری سزائیں کالعدم قرار دے کر اسے دو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دینا عدل و انصاف کے ساتھ بدترین مذاق ہے اس فیصلے سے مجرموں کے حوصلے بڑھے ہیں اور احتساب کی امیدوں نے دم توڑ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے ساتھ فراڈ کرنے والے لوگوں کے کاغذات مسترد ہونے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تھا اور ان کے چہروں پر تھوڑی دیر کے لیے اطمینان اور خوشی کی جھلک دکھائی دی تھی مگر اس کے ساتھ ہی پورے ملک کے اندر سیکولر لابی نے واویلا مچانا شروع کر دیا اور اباہیت کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی اور الیکشن کمیشن، نظریہ پاکستان اوردفعہ 62-63 سمیت آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف اس کا خبث باطن کھل کر سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں الیکشن کمیشن اور عدلیہ کا فرض تھاکہ وہ کسی سے مرعوب ہونے اور سیکولر ازام کے پروردہ لوگوں کو خاطر میں لائے بغیر آئین پر عملدرآمد کرواتے لیکن عبوری حکومت اور میڈیا میں بیٹھے ہوئے ان کے حمایتی فوراً متحرک ہو گئے جنہوں نے دیکھتے ہیں دیکھتے کوّے کو بگلا اور سیاہ کو سفید بنا کر قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سید منورحسن نے کہاکہ معاشرے کے اندر لوٹ کھسوٹ کا عوام کو بہت پہلے سے پتہ تھا لیکن زرداری حکومت نے تو تمام حدیں پھلانگ کر لوگوں کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیاہے ۔ بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں گھروں کی زندگیوں کو عذاب بنادیا وہیں فیکٹریاںاور کارخانے بند ہونے سے لاکھوں مزدور اور محنت کش بے روزگار ہو گئے ہیں اور ان کے لیے گھروں کا چولہا جلانا ممکن نہیں رہا۔ عوام مسلسل سراپااحتجاج بنے رہے مظاہر ے ہوئے مذمتی قرار دادیں منظور ہوئیں حکومتی بے حسی کے خلاف جلوس نکالے گئے لیکن زرداری اور اس کے حواریوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہو ں نے کہاکہ الیکشن کے اعلان سے قبل ہی احتساب کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا جسے انتہائی مہارت سے ناکام بنادیا گیا
ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کر کے اپنی 65 سالہ محرومیوں کا بدلہ لے سکتے ہیں ۔ پاکستان وسائل سے مالا مال محنتی لوگوں کا ملک ہے لیکن ڈاکوئوں نے اسے یرغمال بنا یا ہواہے جو دشمن کے آلہ کار بن کر قومی مفادات کو امریکی خواہشات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی و خوشحالی اور قومی وقار کی بحالی کے لیے عوام کو آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے دیانتدار اور باکردار لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو خرابیاں بڑھیں گی، لائیرزونگ ق لیگ
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ لائیرزونگ پنجاب کے مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں الیکشن کے التواء کی افواہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو خرابیاں بڑھیں گی، اجلاس کی صدارت صدر پنجاب عالمگیرایڈووکیٹ نے کی، سینئر وکلاء میاں عبدالستار ایڈووکیٹ، عبدالراز ق اور رافع احمد خاں نے سندھ میں وکیل پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات سے جمہوریت اور ملک کی بدنامی ہوتی ہے، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما مونس الہٰی کوسالگرہ پر مبارکباد دی گئی ،ایک قرارداد کے ذریعے قائداعظم کے ویژن کے مطابق قابل عمل منشور پیش کرنے پر چودھری شجاعت حسین ،سینئر قانون دان ایس ایم ظفر ، مشاہد حسین سید اور منشور کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد دی گئی، عالمگیر ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکمران عدلیہ اور الیکشن کمشن ،الیکشن کے التواء کی افواہوں کا نوٹس لیں اور جمہوریت کے دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا جائے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف پارلیمانی جمہوریت سے وابستہ ہے،وکلاء راہنمائوں اشتیاق گوہر، غضنفر علی بٹ،محمد طفیل بٹر،چودھری ایم ایاز،اقبال حسین،قاضی شفیق نے مسلم لیگ کے بہترین امیدواروں کے چنائو پرپارلیمانی بورڈ کے سربراہان چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کی اور امیدوار وں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرتی ترقی کے لئے معاشی استحکام بہت ضروری ہے:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی کے لئے معاشی استحکام بہت ضروری ہے، سابق مرکزی حکومت تجارتی بینکوںاور سٹیٹ بنک سے جتنے قرضے لئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،سابق حکومت ان قرضوں میں سے85فیصد اپنی ضروریات کے لئے استعمال کرتی رہی اور باقی حصہ پرائیویٹ سیکٹر کو دیا ،سابق حکومت نے سرمایہ کاری پر کم اور قرضوں پر انحصار زیادہ کیا ،پیپلزپارٹی اپنی جیبیں بھرتی رہی ،اس نے عوام کی پرواہ نہ کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن 2013لاہور میں سیاسی سر گر میاں عر وج پر پہنچ گئیں پاکستان مسلم لیگ ( ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار میدان میں آگئے
لاہور (جی پی آئی) الیکشن 2013لاہور میں سیاسی سر گر میاں عر وج پر پہنچ گئیں پاکستان مسلم لیگ ( ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحر یک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اُمیدوار میدان میں آگئے لاہور کے حلقہ پی پی 138-سے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے متو قع اُمیدوار الحاج قیصر امین بٹ پچھلے کئی سالوں سے علاقے میں عوامی خدمت کر نے میں مصر وف ہیں اور حلقے میں پبلک سیکرٹر یٹ جو کہ اُن کے والد ڈپٹی میئرلاہور الحاج امین بٹ کے دور سے کام کر رہا ہے دفتر میں مختلف یو سی ناظم اور کونسلرز اس دفتر میں عوامی رابطہ میں ہیں اس حلقے سے الحاج قیصر امین بٹ گذ شتہ الیکشن میں آزار حیثیت سے الیکشن میں 11 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور اسی حلقے سے یوسی ناظم ،اور ٹاون ناظم بھی رہ چکے ہیںجسکی وجہ سے اُن پوزیشن مضبوط ہے اور حلقے میں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ اور جلسے کر رہے ہیں اور مسل
لیگ ( ن) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن) نے اسی حلقہ سے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف بھی ٹکٹ حاصل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں حلقہ میں اسد اشرف کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے اسی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی کے کاغذات مسترد ہو گئے تھے جسکی اپیل کی ہوئی ہے حلقہ میں آصف ہاشمی نے محکمہ اوقاف کے چیئر مین ہو نے کی حیثیت سے انہوں نے علاقہ میں بے شمار نوکریاں اور فنڈز تقسیم کئے ہیں جسکی وجہ سے اُن کی بھی پوزیشن مظبوط ہے پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمود احمد نے بھی عوامی رابطے تیز کر دئیے ہیں مگر اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے اُمیداور الحاج قیصر امین بٹ کی پوزیشن ذاتی حیثیت سے بھی مظبوط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم خیال چودھری برادارن کی بات مان لیتے تو در بدر نہ ہوتے،شاہانہ فاروقی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم خیال چودھری برادران کی بات مان لیتے تو آج در بدر نہ ہوتے، ٹکٹ مانگنے والوں میں سے نہیں بلکہ دینے والوں میں ہوتے۔اگرچہ بہت دیر ہوگئی لیکن پھر بھی وہ چپ چاپ گھر واپس آجائیںانہیں کچھ نہیں کہا جائے گا چودھری برادران بڑے دل اور دستر خوان والے لوگ ہیں،ہم سفارش کریں گے تو وہ ضرور معاف کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ دوست بن کر دھوکہ دیا،پنجاب کا اقتدار حاصل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ ساڑھے تین سال کی دوستی کا ڈھونگ رچایا، ہم خیال ہی نہیں مذہبی قائدین بھی ہاتھ ہونے رو رہے ہیں حالانکہ مومن کو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جانا چاہیے۔چودھری برادران شریف برادران کی رگ رگ سے واقف ہیں اسی لیے وہ ان کا اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے 5سال عوام کی خدمت کی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھا عوام کے جان و مال کا تحفظ دیا تعلیم صحت کی سہولتوں کو بہتر کیا جو پنجاب کی سابق خادم حکومت نے چھین لیں۔انہوںنے کہا کہ سولو
فلائیٹ والے بہت جلد کریشن لینڈنگ کرنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے نام پرصرف سیاست کی،چودھری ظہیرالدین
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری این اے77اورپی پی55فیصل آباد سے ق لیگ کے امیدوار وچودھری ظہیرالدین خاں نے موضع نیامت آباد ،تلیاں والا،خواجہ ٹائون کے ووٹرز اور سپورٹرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی ،صنعتکاروں اور صنعتی کارکنوں کو استعمال کیا۔بجلی پیدا کرنے کے نام پر خزانے سے لیے گئے19ارب جنگلہ بس اور سولر لیمپ پر خرچ کردیئے گئے، فیصل آباد رنگ روڈ کا4ارب لاہور لے گئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے عوام کو بتایا جائے کہ انہیں 70ارب روپے کی جنگلہ بس کا کیا فائدہ ہوا؟انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرتے وقت چودھری پرویز الہٰی اور مسلم لیگ کے دور کو اور سابق دور کو ضرور ذہن میں لائیں اور فیصلہ کریں کہ کس دور میں عوام کے مسائل کم ہوئے۔ تعلیم صحت کی سہولتیں بہتر ہوئیں اور صوبہ گیر مساوی ترقیاتی عمل روبہ عمل آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کا روشنیوں کا کارواں چل پڑا،عوام نواز شریف کی قیادت میں 11مئی کوروشن وخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے:خرم دسگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا روشنیوں کا کارواں چل پڑا،عوام نواز شریف کی قیادت میں 11مئی کوروشن وخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی پورہ میں کمبوہ برادری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیدنگ،مہنگائی ،غربت ،بیروزگاری اور بد امنی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن کی
عوامی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور الیکشن کے دن محب وطن عوام نواز شریف کو بھاری اکثریت دلا کر ملک کو مسائل کی دلدل سے ہمیشہ کے لئے باہر نکالیں گے،انہوں نے کہا کہ زرداری کے سرکس والے اور عمران خان کے ناتجربہ کار و غیرمحفوظ ہاتھوں میں قوم کی فلاح کی کوئی لکیر موجود نہیں،پاکستان کو اغیار کی غلامی سے آزاد کراکے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت ،نیت اور تجربہ صرف نوازشریف کے پاس موجود ہے،اس موقع پر امیدوار پی پی 94حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کی امنگوںکے حقیقی ترجمان ہیں،وہ دن اب بہت قریب آ گیا ہے جب وہ ایک بار پھر وزیر اعظم بن کر ملک کا کھویا ہو ا وقار بحال کریں گے،تقریب سے کمبوہ برادری کے راہنما و سٹی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بابو امجد کمبوہ،چوہدری انور کمبوہ،عرفان اسلم کمبوہ،صدیق کمبوہ، چوہد ری رفیق کمبوہ،چوہدری بشیر کمبوہ،مجاہد کمبوہ، شہباز کمبوہ،صدیق لون ،عمر جاوید بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور آئندہ الیکشن میں کمبوہ برادری کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ہر سطح پر بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیکیور ٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے:محمد عتیق طاہر
وزیرآباد (جی پی آئی) اے ایس پی محمد عتیق طاہر نے کہا ہے کہ 11مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیکیور ٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی یا شخصیت کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوگا۔ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ وفد میں محمود احمد خان لودھی، عبد القیوم بھٹی، افتخار احمد بٹ ،سید شہباز بخاری اور دیگر شامل تھے ۔ASP عتیق طاہر نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی
خدمت پولیس کا فرض ہے اور اس سلسلہ میں کوتاہی برتنے والے اور شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ چوروں، ڈکیتوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ کے حلقوں این اے 96 اور پی پی 94 دفتر یوتھ ونگ 57/21 ڈسپوزل روڈ وحدت کالونی میں یوتھ ونگ مجلس
گوجرانوالہ(جی پی آئی) گوجرانوالہ کے حلقوں این اے 96 اور پی پی 94 دفتر یوتھ ونگ 57/21 ڈسپوزل روڈ وحدت کالونی میں یوتھ ونگ مجلس عاملہ کے عہدیداران چیئرمین رانا اکرم، سرپرست اعلیٰ امجد نواز سیٹھی المعروف بلا سیٹھی، وائس چیئرمین سکندر گجر، راہنما مسلم لیگ ن فاروق سیٹھی، نجم بٹ(ایم زیڈ والے)، رانا حسن، چوہدری سلمان خالد، حاجی سلطان مہر اور مسلم لیگ یوتھ ونگ 57/21، این اے 96، پی پی 94 کے دیگر عہدیداران کی موجودگی میں نو مسلم کی طرف سے لاور حسین، اشرف کی سرکردگی میں وفد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس موقع پر چیئرمین مجلس عاملہ کمیٹی رانا اکرم اور سرپرست اعلیٰ امجد نواز سیٹھی المعروف بلا سیٹھی نے وفد کو اس بات یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے بڑی اور ہر دل عزیز جماعت ہے جس کو ہر طبقہ فکر کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس عاملہ رانا اکرم نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری جماعت برسراقتدار آکر محرومیوں کے شکار غریب عوام کا بھرپور خیال رکھے گی۔ اُنھوں نے نو مسلم کالونی کے وفد کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نو مسلم کالونی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آخر میں امجد نوازسیٹھی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن پورے ملک کے پانچوں صوبے سے کلین سویپ کرے گی اور 11 مئی کا دن ملکی ترقی اور سالمیت کی نوید لے کر آئے گا۔ اُنھوںنے کہا کہ عوام شیر کے نشان پر مہر
لگا کر ثابت کردیں گے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس غریب عوام کی بھلائی ، ملکی ترقی کے لیے ایک پائیدار منشور ہے اور یہی جماعت ہے جو غریب عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھتی ہے۔