عطائی ڈاکٹر طاہر جاوید اپنے باپ محمد رمضان اور ساتھیوں منظور حسین ، عاشق علی کے ساتھ مل کر غریب محنت کش ابراہیم سے 75 ہزار روپے ہتھیا لئے
Posted on April 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
میاںچنوں : عطائی ڈاکٹر طاہر جاوید اپنے باپ محمد رمضان اور ساتھیوں منظور حسین ، عاشق علی کے ساتھ مل کر غریب محنت کش ابراہیم سے 75ہزارروپے ہتھیا لئے متاثرین کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق حیدر وائیں کا شہر میاں چنوں نوسربازوں اور عطائی ڈاکٹروں کے نرغے میں ہونے کے باعث نوسربازوںنے شہر بھر میںشریف شہریوں تاجروں خواتین طلبہ سمیت شعبہ زندگی کے ہرمکتبہ فکر کو حیرت اورتشویش میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے۔
جس کے بعد متاثرین آئے روز ان کے ہاتھوں اپنی جمع پونچی لٹاچکے ہیں یہ نوسرباز انہیں انصاف دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر میں بلاتے ہیں جہاں پر ان کی باقاعدہ پریس کانفرنس ویڈیوریکارڈ کرکے ان کو سہانے سپنے دکھا کربھاری رقم بٹور کررخصت کردیاجاتا ہے۔
عطائی ڈاکٹر طاہر جاوید جوکہ ا س گروہ کا سرغنہ نے ا پنے باپ محمد رمضان اور ساتھیوں منظور حسین ، عاشق علی کے ساتھ مل کر غریب محنت کش ابراہیم سے 75ہزارروپے کا پلاٹ خرید کرکے پانچ سوروپے بیعانہ دیا باقی رقم چند دن بعد دینے کا وعدہ کیا۔
مگر بعدازاں پلاٹ پرقبضہ کرکے باقی رقم ہتھیالی اس طرح عطائی ڈاکٹر طاہر جاویداپنے نیٹ ورک کے ذریعے تھانوں میں جعلی اور من گھڑت درخواستیں دے کر بعدازاں عدالتوں میں جھوٹی رٹ پٹیشنیں دائر کرکے تاجروں کو بلیک میل کرنے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں۔
عطائی ڈاکٹر طاہر جاوید کے خلاف متاثرین نے آرپی او ملتان ڈی پی او خانیوال ،چیف جسٹس کے نام بھیجی درخواستوں میں فراڈ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بین الاضلاعی فراڈ کی سرگرمیوں پر کڑی نظر کررکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی پی اوخانیوال فراڈ مافیا کے نیٹ ورک کے خلاف فی الفور کاروائی کرکے متاثرین کی داد رسی کریں۔