اے پی ایم ایل کی اسلام آباد میں د ہشتگرد وں کی جانب سے پرویز مشرف کے پوسٹر اور بینرز پھاڑنے کی شدید مذمت ریاست کے اندر ریاست قائم کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کی گزشتہ روز اسلام آباد میں نقاب پوش د ہشتگرد مرد و خواتین کی جانب سے پرویز مشرف کے پوسٹر اور بینرز پھاڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت ‘ریاست کے اندر ریاست قائم کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔اے پی ایم ایل کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ ان مٹھی بھر عناصرکی وجہ سے پورا ملک دہشگردی کی لپیٹ میںہے۔
پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے جبکہ ایسے ہی عناصر خودکش بم دھماکوں جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی شمع کو بجھانے کی کوشش اور پرویز مشرف کے پوسٹروں پر حملہ کرنے والے عناصر ملک و قوم اور اسلام کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشہ روز دہشگردوں نے اسلام آباد کی سڑکوں کو یرغمال بنائے رکھا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں نہ آئے اگرحکومت نے فی الفور ان عناصر کی سرکوبی نہ کی تو پھر ہم کل کو کسی دوسرے ملک کو الزام نہیں دے سکتے۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف اس طرح کے حربوں سے نہ تو پہلے کبھی ڈرے اور نہ آئندہ ڈرینگے’اے پی ایم ایل کے کارکنان اس کا اسی انداز میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔