ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے،الطاف حسین

Altaf Huusain

Altaf Huusain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ایم کیو ایم کو بالواسطہ یابلاواسطہ ختم کرنیکی سازش ہورہی ہے۔ سازشی ہتھکنڈے ملک کوتباہی کیدہانے پر لے جائیں گے۔

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نیبیان میں کہا ہے ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی سازشی ہتھکنڈے بند کئے جائیں۔ ایم کیوایم کا مشن غریب، متوسط طبقیکوایوانوں میں پہنچاناہے،سازشی ہتھکنڈے ملک کوتباہی کیدہانے پر لے جائیں گے۔

متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے ایم کیوایم کراچی میں امن کیلئے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کر تی ہے لیکن چند روزسے غیر اعلانیہ آپر یشن کے دوران ایم کیوایم کے زیراثرعلاقوں کے محاصرے کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف معصوم عوام کو ہراساں کرنا ہے بلکہ انہیں انتخابات سے بھی دور رکھنے کی کوشش ہے۔