امریکہ (جیوڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے انسداد دہشت گردی فنڈ ختم کیا جارہا ہے تاہم فارن ملٹری فنڈ پروگرام جاری رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے لئے کانٹر انسرجینسی فنڈ کے لئے اوباما انتظامیہ نے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی۔ فنڈ کو دوہزاربارہ ہی سے کم کرنا شروع کر دیا گیا تھا جس کی وجہ فنڈ کے استعمال کے بارے میں تحفظات تھے، انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس فنڈ کی کچھ رقم موجود ہے جوپاکستان کو دینے کے بجائے محکمہ خارجہ کو واپس کر دی جائے گی۔
عہدیدار کا کہنا تھا انتظامیہ کانگریس کو فارن ملٹری فنڈ پروگرام کے تحت پاکستان کی امداد جاری رکھنے کی درخواست بھیجے گی تاکہ پاکستان سے سیکورٹی تعلقات پر کوئی اثر نہ پڑے اوروہ جاری رہیں۔