پیپلز پارٹی پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان(جیوڈیسک)ملتان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اتحادیوں سے مل کر پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی، اگر ن لیگ نے تعاون کیا ہوتا تو جنوبی پنجاب کوایک ہی دن میں صوبہ بنادیا جاتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں سرائیکی قوم پرست رہنما تاج محمد لنگاہ مرحوم کی بیٹی سے ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر اور جمشید دستی کے حلقے علیحدہ علیحدہ تھے۔

ان کی ناراضی اور منانے کے متعلق وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر ن لیگ چاہتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جاتا، اس خطے کی محرومیوں کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے اس لئے یہاں کے عوام نئے صوبے کی مختلف جماعتوں کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔