وزیر اعظم کی سیاسی رہنماں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

Mir HazarKhoso

Mir HazarKhoso

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وزیراعظم نے سیاسی رہنماں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کہتے ہیں حکومتی امور اس طرح چلائے جائیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

نگران وزیر داخلہ ملک حبیب نے اسلام آباد میں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ کے نواز شریف کے حوالے سے بیان پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملک حبیب کا کہنا تھا کہ ماحول کو ساز گار رکھنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بلاتفریق رابطہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحول کو ساز گار رکھنے کے لئے نگران حکومت ، وزرا اور سرکاری میشنری کو غیر جانبدار رہنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی امور اس طرح چلائے جائیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔