سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کمی

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید پانچ سو روپے کمی ہو گئی۔ دو روز میں نرخ اکیس سو روپے فی تولہ گرنے کے بعد ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بائیس ڈالر فی اونس کم ہو کر چودہ سو تراسی ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ چھپن ہزار پانچ سو روپے فی تولہ ہو گئے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں چار سو اٹھائیس روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت اڑتالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے پر آ گئی۔