کورین سنگر سائی کا جینٹلمین بھی انٹرنیٹ پر سپر ہٹ ہو گیا

Korean Singer

Korean Singer

سیئول کورین سنگر سائی کا نیا گیت، جینٹلمین بھی انٹرنیٹ پر ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر سپر ہٹ ہو گیا۔ اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد اس گانے کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔گینگنم اسٹائل کے بانی پاپ سنگر سائی نے نئے گانے جینٹل مین میں بھی منفرد انداز کا ڈانس کیا ہے۔

جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ایک دن پہلے سائی نے کوریا میں کانسرٹ کے دوران بھی یہ گانا پیش کیاتھا۔ کانسرٹ میں موجود ہزاروں افراد جینٹلمین کی دھن پر ناچتے رہے۔گزشتہ سال سائی کے گیت گینگنم اسٹائل نے بھی مقبولیت کے رکارڈ توڑ دیئے تھے۔ انٹرنیٹ پر گینگنم اسٹائل ڈیڑھ ارب مرتبہ دیکھا گیا اور سائی کے مخصوص ڈانس کی کاپی ہر جگہ ہوتی نظر آئی۔