فارمولا ون چائنیز گراں پری، سپین کے فرنینڈو الونسو نے تیسرا سیشن جیت لیا

Formula One

Formula One

شنگھائی(جیوڈیسک)فارمولا ون چائنیز گراں پری کا تیسرا پریکٹس سیشن سپین کے فرنینڈو الونسو نے جیت لیا۔ چین کے شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ پر فارمولا ون کا تیسرا اور آخری پریکٹس سیشن ہوا۔

جس میں ڈرائیورز نے عمدہ پرفارمنسسز دکھائیں۔فراری ٹیم کے سپینش ڈرائیور فرنینڈو الونسو مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ پینتیس اعشاریہ تین نو ایک سیکنڈ میں طے کر کے سر فہرست رہے۔

برازیل کے فیلپے ماسا دوسری اور سابق عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور سیبسٹئین ویٹل کا چوتھا نمبر رہا۔