گذشتہ روز محلہ غوثیہ چکوال میں یوتھ ونگ یونین کونسل نمبر 3کی انصاف یوتھ اور اہلیانہ محلہ غوثیہ کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

چکوال : گذشتہ روز محلہ غوثیہ چکوال میں یوتھ ونگ یونین کونسل نمبر 3کی انصاف یوتھ اور اہلیانہ محلہ غوثیہ کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اورپاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا محلہ غوثیہ کی طر ف سے عاصم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہم جن لوگوں کو کامیاب کرواتے آئے ہیں انہوں انتہائی بے وفائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہ دی ہے۔

اس وقت ہمارے ملک پاکستان کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہیجو نڈر بے باک اورایماندار ہو اور جو ہمارے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف لے جائے ااور عمران خان میںیہ تمام خوبیاں موجود ہیں اور جو امیدوار تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سامنے آئے ہیں ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی جھوٹ اور بد ایمانی سے کام نہ لیا ہے اس موقع پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اور ہمارے قائد کا کردار آپ کے سامنے ہے۔

جن کو سابقہ دور میں کامیاب کروایا انہوں نے کامیاب ہونے کے بعد وہی معروثی سیاست جاری رکھی جس سے ہم بیزار تھے چوہدری صاحب نے کامیاب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو ٹریننگ دینے کیلئے ہمارے اوپر مسلط کر دیا انہوں نے کہا کہ میں دعوت دیتا ہوں چوہدری لیاقت صاحب کو کہ وہ اپنے تیس سالہ دور سیاست میں کوئی ایک کام بتائیں جو چکوال کے عوام کی فلاح میں قبل ذکر ہو ان کو سوائے خود نمائی کے کوئی سیاست نہیں آتی اور دوسری جانب ہم اور ہماراقائد عمران خان ہے۔

ماضی اور حال آپ کے سامنے ہے ووٹ آپ نے دینا ہے مستقبل سنوارنے کی پالیسی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پاس موجود ہے آخر میں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے سامنے ہیں اور ہمارا قائد بھی آپ کے سامنے ہے سابق دورحکومت بھی آپ کے سامنے ہے اور ان کے کارنامے بھی آپ کے سامنے ہیں میں آپ کو چند باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے نام پر بیرون ممالک سے قرضہ لیکر سابق حکمرانوں نے من پسند سکیموں میں لگا دیا ۔

کوئی ایسا منصوبہ نہ بنایا جس میں ملکی آمدنی میں اضافہ ہو سکے حالانکہ ہونا ایسے چاہیے تھا کہ پہلے ملکی آمدنی بڑہے تعلیم عام ہو اور بعد میں ایسے منصوبے عمل میں لائے جائیں میراا ورخاندان کی سابقہ خدمات آپ کے سامنے ہیں اور مین یہ سمجھتا ہوں کہ ہم ایک شہر کے رہنے والے ہیں اور آپس میں ایک برادری ہیں ہمیں ایک دوسرے کیلئے محنت کرنی چاہیے اور تبدیل کی خاطر پاکستان تحر یک انصاف کو ووٹ دیں انشاء اللہ ہم آپ کے درمیان آپکی خدمت کرتے ہوئے پائے جائیں گے۔