قومی اسمبلی کے حلقہ این اے107 سے آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،عارف ملک،ڈاکٹر سجادگل کیانی،مرزا وجاہت بیگ

کھاریاں : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے107 سے آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،عارف ملک، ڈاکٹر سجاد گل کیانی، مرزا وجاہت بیگ ماہر تعلیم و صدر پرائیویٹ سکول،کالجز،ملک ہارون،سید قمر عباس کاظمی ، حاجی جاوید کھاریاں ،ظہیر بٹ سرائے عالمگیر، آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر نے ان کے ساتھ کھاریاں میں ملاقات کی ان اہم شخصیات نے مشترکہ طور پر آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا اور اس کے بعد حلقہ این اے 107 کا دورہ کیا۔

لوگوں بتایا کہ اپ نے سب کو دیکھ لیا ہوا ہے اور جو ملک کی حالت اس وقت ہو گئی ہے ملک کو بچانے کی خاطر اس طرح کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائیں ۔پاکستان اور جمہوریت کو تحفظ دینے کیلئے اپ لوگوں کو سوچنا ہو گا کہ ووٹ کس کو دینا ہے اپ کے سہی ووٹ سے ہی ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے ویسے بھی اب عوام باشعور اور جاگ چکے، سہانے خواب دکھانے والوں کا دور ختم ہو چکا 11مئی کو اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں میں تبدیلی اپ لوگوں نے ہی لے کر آنی ہے۔

اس لیے اپ نے آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر کو حلقہ این اے 107 سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کروانا ہے عوام اس بار کرپٹ سیاستدانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے کیونکہ لٹیرے سیاستدان اس بار پھر نئے چہرے اور نئے منشور کے ساتھ عوام کی عدالت میں ہیں جبکہ عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں ۔

یہ تبدیلی انشاء اللہ ہم سب مل کر لائیں گے۔ایک اور مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ آزاد امیدوار مرزا ساجد بشیر حلقہ این اے 107 کی انتخابی مہم بھرپور طریقہ سے چلا کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے
اہم کردار ادا کریں گے۔