قاہرہ(کیوڈیسک)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف بدعنوانی اور سازش کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہوتے ہی بنچ کے سربراہ جج نے کیس سے علیحدگی کا اعلان کردیا مقدمے کی سماعت کے لیے حسنی مبارک کو قاہرہ کے مضافات میں واقع عدالت تک ہیلی کاپٹر پر لایا گیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے سربراہ جسٹس مصطفی حسن عبداللہ نے کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے اور اسے اپیل کورٹ کو بھیج رہے ہیں۔توقع ہے کہ اپیل کورٹ سماعت کے لیے نئے بنچ کا اعلان کرے گی۔اپیل کورٹ نے مارچ کے شروع میں حسنی مبارک پر تیرہ اپریل سے دوبارہ مقدمہ چلانے حکم دیا تھا۔