اہداف کے حصول کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا، بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔بان کی مون ان دنوں اقوام متحدہ کی جانب سے غربت کے خاتمے کی مہم میں شریک ہیں۔

اس دوران انہوں نے ملالہ سے فون پر گفتگو کی، ریال میڈرڈ کے میچ میں فٹبال کو کک مار کر کھیل شروع کیا اور اوباما کی بیٹیوں کو ٹی شرٹس پیش کیں۔اقوام متحدہ نے 2000میں 8اہداف حاصل کرنے کا عزم کیا تھا۔

جن میں 2015تک غربت کا 50فیصد خاتمہ ،صاف پانی کی حفاظت اور فراہمی، بچوں اور ماوں کی اموات میں کمی و دیگر اہداف شامل تھے۔ آئندہ ہزار دنوں تک اقوام متحدہ کی جانب سے ان اہداف کے حصول کیلئے مہم جاری رہے گی۔