کامیڈی فلم نوٹنکی سالا کا پہلے دن 3 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس

Film Nautanki

Film Nautanki

لاہور(جیوڈیسک)بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم نوٹنکی سالا کو باکس آفس پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے کم بجٹ کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن تین کروڑ پچیس لاکھ روپے کما لیے ہیں۔

نوٹنکی سالا فرانسیسی فلم آفٹر یو”سے ملتی جلتی کہانی ہے فلم کا ہیرو محبت میں ناکامی کے بعد خودکشی کا ارادہ کرتا ہے تاہم ایک نوجوان موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچا لیتا ہے۔

اس واقعے کے بعد دونوں دوست بن کر تھیٹر شروع کر دیتے ہیں۔ تھیٹر کے دوران ان کی مزاحیہ حرکات فلم کا دلچسپ ترین حصہ ہیں۔ فلم کا ایک گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔