لندن،سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی موت پر جشن

London

London

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کی سابق خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی موت پر جہاں غم کا سماں ہے وہیں کچھ لوگوں نے انکی وفات پر احتجاجی ریلی نکال کر خوشی کا اظہار کیا۔

اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد افراد سنٹرل لندن میں جمع ہوئے اور سابق وزیراعظم کی موت کا جشن منایا۔مظاہرین نے مارگریٹ کے پتلے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے دور حکومت میں بنائی گئی۔

پالیسیوں پر تنقید ی نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارگریٹ تھیچر نے ملک نہیں بچایا بلکہ مزدور دشمن پالیسیاں بنائیں۔اس موقع پر ڈھول اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے،مارگریٹ تھیچر گزشتہ پیر کو انتقال کر گئی تھیں جن کی آخری رسومات پر دس ملین پانڈ اخراجات آئے۔