بھمبر کی خبریں 14.04.2013
Posted on April 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کہاہے کہ ریاستی عوام کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر مربوط و منظم جدوجہد کریں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کہاہے کہ ریاستی عوام کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر مربوط و منظم جدوجہد کریں آزادکشمیر میں گڈگورننس کے ذریعے سے ہی استحصال اور لوٹ گھسوٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے حکمران عوام کو اچھی طرز حکمرانی دینے میں ناکام رہے ہیں اور میگا سیکنڈلز کی زد میں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بھمبرمیں تنظیمی کارکنان سے اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ایک فلاحی معاشرے کے قیام اور ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کی بحالی کیلئے کشمیر فریڈم موومنٹ کے کارکنان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور اس اہم کردار کو ادا کرنے کیلئے پورے آزادکشمیر میں موومنٹ کو منظم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ موومنٹ کا سفارتی شعبہ مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے باقیات کی دہلی سے کشمیر منتقلی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے جبکہ سیاسی سطح پر ہماری ترجیحات میں آزادکشمیر و گلگت بلتستان کو ملا کر ایک باوقار حکومت کا قیام ہے جو نہ صرف یہاں کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے بلکہ مادروطن کی آزادی کیلئے عوامی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیری لیڈر شپ اور دانشور ملکر مسلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے مضبوط پالیسی کا اعلان کریں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیری لیڈر شپ اور دانشور ملکر مسلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے مضبوط پالیسی کا اعلان کریں اور بیرون ممالک بالخصوص یورپین ممالک میں آباد کشمیری تارکین وطن بھی مسلہ کشمیر پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادارکریں ہمارا اندرونی خلفشار ہی ہماری لازوال قربانیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے میڈیا سیکرٹری اظہر احمد کے اعزازمیں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی وہ سیاسی جماعتیں خواہ ریاستی ہوں یا غیر ریاستی ان کے قائدین پاکستانی محب وطن تو ہو سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کشمیر کیلئے محب وطن نہیں ہیں وہ دانستہ یا غیر دانستہ ایساکررہے ہیں لیکن ہمارے سیاستدان لاکھوں نوجوانوں کی شہادتوں ،قید و بند کی صعوبتوں اورعفت مآب خواتین کی لازوال قربانیوں سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا ہو جائیں اور وہ صرف اور صرف حق خودارادیت ہو نا چاہیے جس کی تشریخ واضح ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کلی اختیار دیا جائے کہ وہ پاکستان کیساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں یاپھر ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا پھر آزاداور خود مختار رہنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاشبہ ان تینوں آپشنز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے سے کشمیر کی تمام سیاسی قوتون میں ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہی ہماری آزادی کا ممکن ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک تارکین وطن اقوام عالم میں بہترین سفارتی جدوجہد کرسکتے ہیں جو آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیرکے عوام نہیں کرسکتے کیونکہ یہ مصلحتوں کا شکار ہیں اور دونوں اطراف سے جبر ظلم ،استحصال ،غلامی اور منافقت کے ماحول میں آزادانہ کردار ادا نہیں کر پا رہے جو تارکین وطن کشمیری بیرون ممالک بیٹھ کر ادا کررہے ہیں کشمیر کشمیریوں کا ہے یہی وہ تحریک کا نقطہ ہے جس پر ہمیں کامیابی حاصل کرنا ہے اس موقع پر صدرسعودی عرب کشمیر فریڈم موومنٹ راجہ محمد یونس نے کہاکہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں گئے ہوئے کشمیری محنت کشوں کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالا تر ہے اور وہ دیار غیر میں تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے میڈیا سیکرٹری اظہر احمد نے خطاب کرتے ہوئے یورپ میں کی جانے والی سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تارکین وطن کشمیری مشترکہ جدوجہد کریں اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم اور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکتوں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف فریڈم موومنٹ کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جدوجہد حق خود ارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر تمام کشمیری جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کو متحرک کریں کشمیر فریڈم موومنٹ سفارتی محاذ پر سردار آفتاب احمد خان چیئرمین فارن افیئرز کمیٹی کی سربراہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے استقبالیہ کے آخر میں ممتاز حریت پسند راہنما شبیر احمدشاہ کی گرفتاری کی قرارداد کے ذریعے بھرپور مذمت کی گئی اور کہاکہ گیا کہ گرفتاریاں ،جبر ،ظلم کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی استقبالیہ تقریب میں سلیم اکبر کاشر ،چوہدری ظفراقبال ،راجہ محمد یونس ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹرطارق شاکر ،ملک شوکت حسین اعوان ،سلیمان احمد ،سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،عبدالحمید ،محمد صدیق ،حاجی اختر،رومان رضا ،مدثر اقبال ،آفتاب متیالوی ،چوہدری طارق حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کیبل نیٹ ورک کی انتظامیہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نثار احمد منعقد ہوا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کیبل نیٹ ورک کی انتظامیہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نثار احمد منعقد ہوا جس میں جہانگیر سونی ،چوہدری کبیر احمد ،اویس بھٹی ،چاچا شہباز ،محمد اشرف پپو ،عمر منہاس ، احمد چوہدری اور دیگر نے شرکت کیاجلاس میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بھمبر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے اظہار تعزییت کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے جمہوریت پسند عوام 11مئی کو آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنادیں گے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے جمہوریت پسند عوام 11مئی کو آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنادیں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے پہلے بھی عوام سے جو وعدے کیے پیپلزپارٹی نے انکو پورا کیا آئندہ بھی پورا کرینگے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما راجہ غفار احمد گوگا نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی شہید و ںوغازیوں کی جماعت ہے جس نے عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،بقاء اور استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کی گراںقدر خدمات ہیں پاکستان سے آمریت کے خاتمے ،جمہوریت کی بحالی اور جمہوری تسلسل کو جاری رکھنے میں پیپلزپارٹی کاکلیدی کردار ہے غیر جمہوری قوتوں اور آمریت کی پیداوار جماعتوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے11مئی کو پاکستان کے اندر جمہوری اور غیر جمہوری قوتوںکے درمیان مقابلہ ہو گا پاکستان کے جمہوریت پسند عوام 11مئی کو غیر جمہوری قوتوں اور آمریت کی کوکھ میں سے جنم لینے والی قوتوں کو مسترد کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنا دینگے۔