بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز

Aashiq 2

Aashiq 2

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئلعاشقی ٹو ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

فلم کے نئے رومانٹک گانیہم مرجائینگیکی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسکے بول ارشاد کامل نے تحریر کیے ہیں۔ہم مرجائینگیکے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ اور تلسی کمار کی آواز میں ریکارڈکیا گیاہے جسکا میوزک جیت گنگولی نے کمپوز کیا ہے۔

فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں۔

جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔