سرگودھا : کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا(جیوڈیسک)سرگودھا نواحی گاوں دھریمہ کے قر یب کار درخت سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوں دھریمہ کے قر یب کار درخت سے ٹکراگئی۔

جس کے نتیجے میں بچی اورخاتون سمیت3افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد لاہورسے جوہرآبادجارہے تھے۔