کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ سگنل کے قریب رکشے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی موت ایک پر اسرار رخ اختیار کرگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ سگنل کے قریب ایک رکشے کی پچھلی نشست سے خون میں لت پت ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
جس کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی،پولیس اس بارے میں مزید معلومات کررہی ہے جبکہ رکشہ کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔