امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے : جان کیری

John Kerry

John Kerry

ٹوکیو(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ قابل اعتبار اور بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے بامعنی اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کا خطرناک ایٹمی میزائل پروگرام نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ شمالی کوریا کے اپنے عوام کے لئے بھی خطرہ ہے۔