وزرات انفارمیشن کا الیکشن کمیشن کی مدد سے انکار

MITT

MITT

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نیالیکشن کمیشن کو مانیٹرنگ کی سہولتیں دینے سے انکار کردیا۔

سابق ایڈیشنل سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ جن اضلاع میں انٹرنیٹ سہولت میسر نہیں وہاں جدید نظام اپنے اخراجات پر وزارت آئی ٹی فراہم کرے گی۔ اب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون سے صاف انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ کے علاوہ سیٹلائٹ نظام سیمانیٹرنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرظفراقبال کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تبدیل کر دیا۔

نئے ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد نے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکیا جس میں کہا گیاہے وزارت کے پاس نہ تو یہ صلاحیت ہے اور ہی وزارت کی یہ خواہش ہے کہ عام انتخابات میں یہ سہولتیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن جانے اور انتخابات جانیں۔