دمشق(جیوڈیسک)شام میں حکومتی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں بارہ بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے ہداد میں سرکاری فورسز نے دو فضائی حملے کئے جن میں پچیس افراد مارے گئے۔
جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جرامانا میں ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوئے۔دوسری طرف شام کے باغی گروپ النصرہ فرنٹ اور القاعدہ کے درمیان باضابطہ الحاق کے اعلان کے بعد عالمی برادری نے شامی بحران کے حل کے لیے اقدامات میں تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے۔