چک نورنگ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،انساف یوتھ اور چک نورنگ کے جاوید بھائی کی جانب سے کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا
Posted on April 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : چک نورنگ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،انساف یوتھ اور چک نورنگ کے جاوید بھائی کی جانب سے کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 60راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے شرکت کیامیدواران کا استقبال ڈھول کی تھاپ ،پھول کی پتیاں نچھاور کرکے کیا گیا۔
امیدواروں کو موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ میں لایا گیامقامی لوگوں نے تحریک انصاف کی بھر پور حمایت کیا اس موقع پر ساجد گوندل نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور چکوال میں سے تحریک انصاف کو جیتانے کا دعویٰ کر دیا ساجد گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ حاکم جماعتوں کا ووٹ مانگنا بھیک مانگنے کے مترادف ہے۔
اس موقع پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی کمپین میں سب سے زیادہ ہمت چک نورنگ سے ملی پچھلے کئی سالوں سے جن جماعتوں کو ہم نے کامیاب کروایا انہوں نے صرف اقتدار کے نشے لوٹے ایک تبدیلی عمران خان کی صورت میں ہمیں لانی ہے انصاف اس طرح لاناہے کہ ملک کے ہر کونے میں بیٹھا ہر شخص برابر ہو انہوں نے کہا کہ اپنا ووٹ پاکستان کیلئے استعمال کریں پاکستان کیلئے ایک جماعت چنیں اور آزاد امیدواروں سے اجتناب کریں۔
جو شخص کبھی خود کو ایف اے اور الیکشن کمیشن کے ڈرسے خود کو انڈر میٹرک لکھتا ہے اس پر اعتبار نہ کریں اس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج پورے ملک میں لوگ تبدیلی اور نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ عظیم لیڈر کا کیا ہوا وعدہ ملک پر قابض ہونے والے پورا نہ کر سکے۔
عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہے اور اسکی مثالیں یہ ہیں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آتے ہی زیرو سے ہیرو کر دیا اور پوری دنیا کا اعتماد حاصل کر کے کینسر ہسپتال قائم کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انصاف کی حکومت لانا چاہتی ہے اور جب انصاف ہو گا تو ہر گھر میں سہولیات مہیا ہوں گی اور کو احمقانہ منسوبہ بھی عمل میں نہیں لایا جائے گا۔