راجیش کھنہ کی آخری فلم 18 جولائی کو ریلیز ہو گی

Rajesh khanna

Rajesh khanna

ممبئی(جیوڈیسک)آنجہانی بھارتی اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ریاست 18 جولائی کو ریلیز ہو گی۔ لیجنڈری بالی ووڈ اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ریاست اٹھارہ جولائی کو اداکار کی پہلی برسی پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم ریاست آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ہے۔ اس سے پہلے فلم کو اداکار کے یوم پیدائش پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے فلم کو راجیش کھنہ کی پہلی برسی یعنی اٹھارہ جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔