ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو کھیل،فٹنس پرتوجہ رکھو، اعجازبٹ کا آفریدی کومشورہ

Ijaz Butt-Afride

Ijaz Butt-Afride

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل راونڈر شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ دو ہزار پندرہ تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنی توجہ صرف کرکٹ اور فٹنس پر مرکوز رکھیں۔شاہد آفریدی نے گزشتہ دونوں میڈیا سے گفتگو میں اعجاز بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دور پاکستان کرکٹ کا برا دور تھا اور اب انہیں آرام کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کے اس بیان پر اعجاز بٹ نے انہیں خط لکھ ڈالا اور مشوردہ دیا کہ اگر دو ہزار پندرہ تک کرکٹ کھیلنی ہے تو کرکٹ پر توجہ دو، بولنگ اور بیٹنگ کو بہتر کرو۔اعجاز بٹ نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو میڈیا میں آکر اس طرح بیانات نہیں دینا چاہیے، اس طرح کی باتیں ریٹائرمنٹ کے بعد کی جائے تو بہتر ہے۔

سابق سربراہ نے آل راونڈر کو خط میں دو بار یہ باور کرایا کہ ذکا اشرف ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔ اور شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے ملاقات کرکے حل نکالنے کی پیشکش بھی کردی۔

اعجاز بٹ نے خط میں مزید لکھا کہ محمد حفیظ ایک اچھے کرکٹر ہیں، اگر وہ اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھیں تو پاکستان کیلئے اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں، لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ حفیظ کو کسی بھی فارمیٹ میں کپتان بنایا جائے۔