ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں اکثر مقامات پرموسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں گرمیوں کی آمد آمد ہے لیکن موسم ایک بار پھر رنگ بدل رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو کر بارش برسائیں گی۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ گرمی چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد بتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہوراور کراچی چھتیس،پشاور تینتیس،کوئٹہ چھبیس اور اسکردو چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔