وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے، ڈاکٹر شاہد امجد چودھری کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا گیا۔ملک بھر میں گیارہ مئی دوہزار تیرہ کے انکی تیاریاں جاری ہیں، وہیں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے۔ چودھری اعجازکو چیف سیکرٹری سندھ مقرر کر دیا گیا۔
تیمورعظمت عثمان کو سیکرٹری فوڈ سیکورٹی تعینات ، احمد بخش لہری کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بنا دیا گیا، راجہ عباس سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ مقرر، ناصرکھوسہ کوسیکریٹری ٹیکسٹائل بنا دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات سے قبل بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی ہدایت کی گئی تھی۔