صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاس میں شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ سینٹ کا 89واں اجلاس ہوگا جس میں زیادہ تر کارروائی مختلف ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
تحاریک التوا توجہ دلا نوٹسز یا نکتہ اعتراض پر اٹھائے گئے سوالوں پر بحث کی جائیگی ۔ باخبرذرائع کے مطابق آج سے شروع ہونے والے سینٹ کے اجلاس میں نگران وزیراعظم اور اس کی کابینہ کی ٹیم کو ان کے اقدامات پر پہلی بار قابل احتساب ٹھہرایا جائے گا۔
اور نگران وزیر داخلہ کے بیانات کے حوالے سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے کیونکہ آئین کے مطابق نگران حکومت منتخب حکومت کی طرح سینٹ کے سامنے مکمل طور پر جوابدہ ہے۔