ریاض(جیوڈیسک)سعودی عرب میں گیارہ افراد کو دہشت گردی سے متعلق الزامات پر سزائیں سنادی گئی ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق سزا پانے والے سعودی شہریوں پر شاہی احکامات نہ ماننے اور افغانستان میں لڑائی کے الزامات تھے۔
ریاض میں خصوصی عدالت نے انہیں چار ماہ سے چار سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ملزمان سزا پوری کرنے کے بعد کم از کم ایک سال تک بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔1998 کے بعد پہلی بار عالمی فوجی اخراجات میں کمی رکارڈ کی گئی ہے۔