برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ،روپے کی قدر میں بھی5فیصد کمی ریکارڈ

Exports

Exports

کراچی(جیوڈیسک)رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران ملکی برآمدات میں محض 5.4 فی صد اضافہ ،جبکہ اسی عرصے کے دوران،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی پانچ فی صد تک کمی رکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران مجموعی برآمدات 18 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فی صد زائد ہیں،ماہرین کے مطابق یہ اضافہ حوصلہ افزا نہیں،کیونکہ اسی عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی پانچ فی صد تک کمی یکارڈ کی گئی۔

اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارے میں پانچ فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران درآمدات میں صرف 0.4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال کے دوران اب تک 33 ارب 40 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔