بالی وڈ(جیوڈیسک)بالی وڈ اسٹار سوناکشی سنہا اور رنویر سنگھ کی رومانٹک ڈراما فلم “لٹیرا” کی شوٹنگ مکمل ہو گئی، شوٹنگ میں پیش آنیوالی مشکلات پر الگ ڈاکومنٹری بنے گی۔لٹیرا نوجوان لڑکے اور لڑکی کی کہانی ہے۔
جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ والدین کی مخالفت کے باعث انہیں گھر سے بھاگ کر شادی کر نا پڑتی ہے۔ محبت کی یہ شادی کچھ ایسی کامیاب نہیں رہتی اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔
علیحدگی کے پانچ سال بعد دونوں اتفاقاملتے ہیں تو احساس ہوتا ہے وہ اب بھی ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات پرپانچ منٹ کی ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری “لیبر آف لو” کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔