لاہور : سیاسی جماعتوں کے پہلوان اکھاڑے میں ، کون کس کے مقابل ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہورمیں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پہلوان اکھاڑے میں اتار دیئے ہیں ، کون کس کے مقابل ہوگا !سیاسی جماعتوں نے لاہور کو زیر کرنے کے لئے اپنے طورپر بہترین امیدوار اکھاڑے میں اتار دئیے ہیں ، این اے 118 میں تحریک انصاف حامد زمان ،پی پی کے آصف ہاشمی ، جماعت اسلامی کے میاں مقصود جبکہ ملک ریاض (ن) لیگ ممکنہ امیدوار ہونگے۔

این اے 119 سے (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے مدمقابل ہوں گے تحریک انصاف کے محمد مدنی،پیپلز پارٹی کے سہیل ملک اور جماعت اسلامی کے ضیاالدین الدین انصاری،120 میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کا سامنا ہو گا تحریک انصاف کی یاسمین راشد،پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ سے۔121 میں تحریک انصاف کے بیرسٹر حماد اظہر،پیپلز پارٹی کے اورنگزیب برکی،جماعت اسلامی کے فرید پراچہ آمنے سامنے ہونگے۔

این اے 122 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق،پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامر حسن اور جماعت اسلامی کے امیر العظیم کا مقابلہ ہوگا ،124 میں پیپلز پارٹی کی بشری اعتزاز کا مقابلہ پی ٹی ا?ئی کے ولید اقبال اور جماعت اسلامی کے میاں مقصود سے ہوگا ،125 سے خواجہ سعد رفیق ،تحریک انصاف کے حامد خان،پی پی کے نوید چوہدری اور جماعت اسلامی کے وقار ندیم وڑائچ میدان میں اتریں گے۔

126میں (ن) لیگ کے خواجہ حسان ، پی ٹی آئی کے شفقت محمود اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ امیدوار ہوں گے ،129سے شہباز شریف پیپلز پارٹی کے طارق شبیر میو اور جماعت اسلامی کے محمد یونس سے مقابلہ کریں گے۔