کراچی (جیوڈیسک)کراچی سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں ڈالر کی مانگ بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 99 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار مسلسل گرتی قیمت کے باعث سونا فروخت کرکے ڈالر خرید رہے ہیں جس سے اس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ یعنی بینکوں کے درمیان لین دین میں ایک ڈالر 98 روپے 33 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔