پیرمحل کی خبریں 15.04.2013
Posted on April 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
حلقہ کے عوام کی خدمت میر امشن ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں قدم رکھا نسل درنسل استحصال کرنے والے جاگیرداروں کو ووٹ
پیرمحل ( نامہ نگار ) حلقہ کے عوام کی خدمت میر امشن ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں قدم رکھا نسل درنسل استحصال کرنے والے جاگیرداروں کو ووٹ کی طاقت سے انشاء اللہ شکست سے دوچار کرونگا متوسط طبقہ کے حقوق کے حصول اور عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت سیاست کے میدان میں قدم رکھا میرے دروازے عوام کے لیے دن رات کھلے ہیں میرا مشن حلقہ سے غربت کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہارفاتح ہاکی ورلڈ کپ رانامحمد شفیق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 89نے لوئر کالونی پیرمحل میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا کہ جس طرح میں پاکستان کا نام کھیلوں کی دنیامیں روشن کیا اپنے تجربہ کو اپنے حلقہ کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا میرے فیصلے کو حلقہ کے عوام نے سراہتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی انشاء اللہ حلقہ کے عوام کی امیدوں پر پورااترتے ہوئے نسل درنسل حلقہ کو محرومیوں کا شکار بنانے والے سیاستدانوں کوآٹھ جنوری کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کرونگا انہوں نے کہا کہ متوسط اور غریب عوام میرے دست وبازو ہے جن کے حقوق کے لیے میںنے جدوجہد کا آغاز کیا انشاء اللہ منتخب ہوکر ان کے مسائل پہلی ترجیح میں حل کروانا میرا اولین مشن ہے اس موقع پر ،شاہد حنیف صدر موبائل یونین ، حاجی محمد ارشد صد رپان شاپ یونین، مجاہد علی ،سمیت سینکڑوں لوگوںنے حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 93کے امیدوار برائے قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری نے چک نمبر`319گ ب میں لیاقت علی شوکت کی رہائش گاہ پرجلسہ
پیرمحل (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 93کے امیدوار برائے قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری نے چک نمبر`319گ ب میں لیاقت علی شوکت کی رہائش گاہ پرجلسہ عام میں خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر اقتدار کی خاطر امریکہ کی ہر جائزناجائز بات مان کر ان کے ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے جبکہ قاف لیگ اور ان سے وابستہ لوگوں کے ہاتھ بے گناہ لوگوں سے رنگے ہوئے ہے جوکہ ایک اور مغربی پاکستان بنانے کی سازش ہے دونوں پارٹیوں کے لوگ ایک دوسرے سے بڑھ کر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں محو ہے پاکستان بچانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہوگا جوکہ اقتدار کے لیے نہیں پاکستان بچانے کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں چوہدری اسدالرحمن سابق وزیر امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 94نے کہا کہ آمر حکمرانوںنے عدلیہ کا خون کرکے دنیا کی تاریخ میں چودہ سوسال تاریخ کومسخ کردیازمانہ جہالت میں بھی انصاف دینے والوں اور انصاف فراہم کرنے والوں کو پابند سلاسل کرنے کی مثال نہیںملتی مگر عجیب سقم ہے کہ امریکہ کے وکلاء اور عوام عدلیہ اور وکلاء کی بحالی کے احتجاج کررہے ہیں بش ہر معاملے پر مشرف کوڈکٹیشن دیتا ہے مگر نہ جانے کیوں ججوںاور وکلاء کی بحالی کے بارے میں اس کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا میاں نواز شریف نے آمر حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرکے ملک آناگوارانہ کیا جلاوطنی قبول کی قوم کی دعائوں کے طفیل مشیت ایزدی کے تحت ملک بچانے کے لیے الیکشن کے دوران ملک آمد قدرت کا احسان عظیم ہے ترقی یافتہ دور میں ملک جنگوں کی بجائے عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومتیں بدل رہی ہے پاکستان بھی ووٹ کی طاقت سے حاصل کیاتھا اب ووٹ کی طاقت سے پاکستان کوبچانے کا وقت ہے آمر حکمران شمالی علاقہ جات افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقہ جات سمیت وانا سوات میں امریکہ کے فرنٹ اتحادی کا کردار اداکرتے ہوئے کن کے خلاف جنگ قتال کررہے ہیں جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ان علاقہ جات میں فوج رکھنے کی بجائے انہیں لوگوں کو حفاظت کا ذمہ سونپاتھا جنہوںنے ساٹھ سالوںمیںباحسن اپنے کام کو نبھایا اپنا علاقہ دشمن کے حوالے کرنے کی بجائے موجود آزاد کشمیر انہیں کی جدوجہد سے پاکستان کا حصہ بنا میاں محمد رفیق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 90نے کہا کہ دوفیصد مافیا استحصال کرنے کے لیے نسل درنسل جماعتیںبدل کرپاکستانی عوام پر حکومت کررہاہے جبکہ 75فیصد افراد جن کا تعلق دیہی علاقوں اور مڈل کلاس طبقہ پر مشتمل ہے جس کو اقتدار سے دور رکھ کرانہیں نمائندگی سے دور رکھا جارہا ہے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایسا ہی اشرافیہ طبقہ بن کر ملزاونر اپنی دولت کے بل بوتے پر خود تو حق نمائندگی ادانہ کرسکا اپنے دودھ پیتے بچوں کو محض اقتدار دلو انے کے لیے حلقہ کے عوام کو سنہرے سپنے دکھاکر ووٹ حاصل کرنے کے چکر میں ہے انشاء اللہ اس کو پہلے بھی ناکامی ہوئی ہے اب بھی حلقہ کے عوام اس کوضلع بد رکردیںگے اب دولت کے بل بوتے پرنہیں بلکہ حقیقی خدمت سے ہی عوام کا لیڈر بناجاسکتاہے ہندوستان میں کانگریس کے اندر مڈل کلاس طبقہ کی نمائندگی کی بدولت کبھی بھی مارشل لا نہیں آیا نہ ہی ضروریاتزندگی کی اشیاء کی قیمتیںبڑھیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ کو جرنیلوںجاگیردار وںنے گھیر لیا جس سے ہر دور میں اس کے مفاد پرست جاگیرداروںنے فوجی آمر وں کو تحفظ دینے کے لیے اپنی مسلم لیگ بنائی جس طرح قاف لیگ نے مذاکرات کی آڑ میں جامعہ حفعہ میں طلبہ وطالبات کو اور بلوچستان میں اکبر بگتی کو مذاکرات میں الجھاکر انہیں خون میں نہلادیا قاف لیگ جرنیلی لیگ ہے جس نے ڈیڑھ سوارب روپے لوٹے چا رپانچ جرنیلوںنے ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچادیا اور اپنے مفاد کی خاطر دوفیصد قبضہ مافیا کوملک کا ہرسیاہ سفید کا مالک بنادیا اس موقع پرلیاقت علی شوکت سابق ایم پی اے میاں امجد حسین خالد ، سائیں خالد شریف سابق ناظم ، نے بھی خطاب کیا جبکہ امان اللہ ہراج ناظم ، چوہدری فتح محمد ، مسعود خان گادھی سابق ایم پی اے ، میاں تنویر انور ، جاوید فاروق جیش ، سیف الرحمن سیف ، محمد اشرف جوڑا سابق چیئر مین ضلع کونسل ، چوہدری سلطان احمد سابق نائب ضلع ناظم ، حکیم محمد رفیق ، چوہدری امان اللہ ، اسرا راحمد پھلوری اسد حفیظ صدر یوتھ ونگ ، شیخ محمد افضل راہی صدر لیبر ونگ ک،حاجی محمد سردار ، محمد طارق کوٹلی والے ، شاہدالرحمن ، عمران خان چوہدری سرورانجم ، امتنان احمد ، محمد سعید ، عاطف ضیاء ، لیاقت ضیا ء کامران سہیل منور درویش 330گ ب والے چوہدری احسان الحق آف امریکہ ، فاروق احمد خالد آف یوکے ، آصف احمد خالد آف یوکے محمد علی چیئرمین ڈاکٹر جاویدا قبال بھی موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عملی کام کی بجائے علاقہ کو محرومیوں کا شکار بنانے والوں کو 11مئی کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کریں گے
پیرمحل ( نامہ نگار ) عملی کام کی بجائے علاقہ کو محرومیوں کا شکار بنانے والوں کو 11مئی کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کریں گے اس وقت ملک میں انتخابی ، سیاسی ، جمہوری کلچر کو مضبوط کرنے کیلئے مثبت فیصلوں اور رویوں کی ضرورت ہے ، ، لیکن جمہوریت دشمن ٹولہ ایسا نہیں چاہتاکیونکہ وہ غریب آدمی کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتا حلقہ پی پی 89میں محرومیوں کے خاتمہ کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے سابقہ سیاستدانوںنے اس حلقہ کے عوام سے دلفریب اور دلکش نعروں کے ذریعے ووٹ حاصل کیے مگر پانچ سالوں میں سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا ان خیالات کا اظہار شاہدہ رحمن ایڈوکیٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی89نے کارنرمیٹنگ میں کیا انہوںنے کہا کہ عملی خدمت محض تختیاں لگانے سے نہیں ہوتی بلکہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کا مطلب عوامی خدمت ہے جس کو سابق حکمرانوںنے پش پست ڈال دیا تھاہمارامشن تختیاں لگا کر عوامی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے یہی وجہ ہے ان کے منشور کو دیکھتے ہوئے حلقہ پی پی 89کی تمام برادریوںنے متفقہ طورپر ہماری حمایت کا اعلان کیا جس سے کامیابی حق سچ اور حلقہ کے عوام کی فتح ثابت ہوگی انہوںنے کہا جھوٹے وعدوں کا دور گذرچکا اب حلقہ کے عوام نعروں کی سیاست کرنے والوں کا محاسبہ کرتے ہوئے حقیقی نمائندوں کا چنائو کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب ڈویژن فیسکو پیرمحل واپڈا کے ملازمین کا چوہدری محمد اسلم کی قیادت میں فیصل آباد میں قتل ہونے والے لائن مین کی ہلاکت
پیرمحل ( نامہ نگار ) سب ڈویژن فیسکو پیرمحل واپڈا کے ملازمین کا چوہدری محمد اسلم
کی قیادت میں فیصل آباد میں قتل ہونے والے لائن مین کی ہلاکت کے خلاف فیصل آباد ملتان روڈ پر مین واپڈا دفتر کی تالا بندی کرکے احتجاج مین روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے دھرنا تفصیل کے مطابق سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے ملازمین کا چوہدری محمد اسلم کی قیادت میں فیصل آباد میں قتل ہونے والے لائن مین کی ہلاکت کے خلاف فیصل آباد ملتان روڈ پر مین واپڈا دفتر کی تالا بندی کرکے احتجاج مین روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے دھرنادیا اور قتل ہونے والے لائن مین کی مغفرت کے لیے سڑک پر بیٹھ کر دعا کی تھانہ پیرمحل پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئی جنہوںنے واپڈاملازمین سے مذاکرات کرکے سڑک کلیئر کروائی واپڈا ملازمین نے قتل ہونے والے لائن مین کے قاتلوں کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طبی نبی میں شفا ہے قدرتی جڑی بوٹیوں کی بدولت ہرمرض کا علاج ممکن ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) طبی نبی میں شفا ہے قدرتی جڑی بوٹیوں کی بدولت ہرمرض کا علاج ممکن ہے ان خیالات کا اظہار حکیم ا فتخار احمد میاں ،حکیم اشتیاق احمد میاںآف سرگودھا والے نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا بتھوا،یعنی باتھوجڑی بوٹی گردے اور پتے کی پتھری میں مفید ہے سبزپتوں والی ترکاریاں صحت قائم رکھنے میں اہم مقام رکھتی ہیں ان سے حیاتین اور معدنی نمک حاصل ہوتے ہیں یہ بڑی آنت قولون میں جاکر فضلے کے حجم کو بڑھاتی اور فضلے کو آگے سرکنے میں مدد دیتی ہیں یوں قبض نہیں ہوتی اس کو حرکت انقباضی یا دودی کہتے ہیں ان سبزیوں سے ریشہ (فائبر)حاصل ہوتا ہے بتھوا بھی ان میں ایک جڑی بوٹی بتھواجس کو باتھو بھی کہتے ہیں عام انگریزی میں اس کو گوزفٹ(Goosefoot)اورلیمب کوارٹرزکہتے ہیں اس کالاطینی نام کینوپوڈیم ہے سندھی زبان میں اسے جھیل یعنی ساگ کہتے ہیں یہ ساگ خود بخود ہرجگہ اگتاہے زیادہ ترموسم سرما کی فصلوں گندم جو دلیے کے ساتھ پیداہوتا ہے یہ نالیوں کیاریوں کے علاوہ باغوں سبزیوں کے کھیتوں میں افراط سے پایاجاتاہے ان کے نرم پتے سبزی کے طورپر پکائے جاتے ہیں بطور ساگ دیہات میں اس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے لیکن شہروں میں بھی اسے سالن کے طورپر پکایا جاتاہے اس کے طبی فوائد نے اس کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے باتھو قبض کشابھی اور پیشاب آور بھی اگر پیشاب قطرہ قطرہ آتا ہوتو اس کو ابال کر اس کا جوشاند ہ استعمال کروایاجاتاہے خون کو صاف کرتاہے جسمانی طاقت بحال کرتاہے طبیب پھیپھڑوں اور دق وسل کے مریضوں کو اس کے استعمال کا مشور ہ دیتے ہیں یہ پیٹ کے کیڑے بھی نکالتاہے اس کا تیل نکال کر استعمال کیا جاتاہے کیچوئوں(Round Worms) اوردودہ خطائی (Hook Worms)کوخارج کرنے کے لیے استعمال کروایاجاتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو مراعات فراہم کرے اس شعبہ کی افادیت مسلمہ ہے
پیرمحل ( نامہ نگار )حکومت ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو مراعات فراہم کرے اس شعبہ کی افادیت مسلمہ ہے نوے ہزار سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت انسانیت کی بھلائی میں مصروف ہے تفصیل کے مطابق ہومیو پیتھک طریقہ علاج جس کو پوری دنیامیں اپنی افادیت کے پیش نظر اہمیت حاصل ہے مگر پاکستان میں اس شعبہ کی افادیت کے باوجود اس سے سوتیلی جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس سے اس شعبہ سے وابستہ نوے ہزار سے زائد ڈاکٹر اپنے شعبہ میں ماہر ہونے کے باوجود کسمپرشی کا شکارہے ڈاکٹر کنول شہزاد ، ،ڈاکٹر خرم سہیل ، لیڈی ڈاکٹر مسرت بانونے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایلوپیتھک ڈاکٹرزکی طرح ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی سرپرستی کرے تو پسماندہ اور ترقی یافتہ تما م شہروں میں بلاخرچ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاسکتی۔