تحریک تحفط پاکستان آج (منگل) شام 5بجے راولپنڈی (صادق آباد) میں اپنا پہلا انتخابی جلسہ منعقد کریگی،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان
Posted on April 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 49 راجہ اشتیاق احمد کے دستبردار ہو جانے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ اشتیاق احمد نے اپنی اعلی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر ایک مقامی امیدوار کے حق الیکشن سے دستبردار ہو نے کا اعلان کردیا ہے۔
جس پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس موقعہ پر روحیل اکبر نے مزید بتایا کہ تحریک تحفط پاکستان آج (منگل) شام 5بجے راولپنڈی (صادق آباد) میں اپنا پہلا انتخابی جلسہ منعقد کریگی۔
جس میں سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ سمیت راولپنڈی ڈویژن کے عہدے دار بھی خطاب کریں گے جلسہ میں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف حلقوں سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے سپورٹروں اور ورکروں کے ساتھ خصوصی شرکت کرکے انتخابی جلسہ کو تاریخی بنائیں گے۔