کراکس(جیوڈیسک)وینزویلا میں انتخابی نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی جس سے دارالحکومت کراکس کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔
اپوزیشن رہنما ہینریق کی صدارتی انتخابات میں شکست پر ان کے حامیوں نے کراکس میں احتجاجی مظاہرے کیے،ہزاروں مظاہرین نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹائر جلائے۔
اپوزیشن کارکن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہے تھے، بعض علاقوں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔