روس، چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ

China Defense Spending

China Defense Spending

نیویارک(جیوڈیسک)چین اور روس نے اپنے دفاعی اخراجات میں واضح اضافہ کر دیا ہے جبکہ بھارت اور امریکہ کے دفاعی اخراجات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔امریکی تھنک ٹینک سٹاک ہالم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق اٹھارہ یورپی ممالک نے اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کی ہے۔

جبکہ ایشیائی ممالک میں دفاعی اخراجات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔دفاعی اخراجات کے حوالے سے امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے ،چین دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔چین کے دفاعی اخراجات میں 11.5بلین ڈالر اضافہ،روس کے دفاعی اخراجات میں 12.3بلین اضافہ ہوا جبکہ امریکہ کے دفاعی اخراجات میں 53بلین ڈالر کمی ہوئی۔