بوسٹن(جیوڈیسک) میراتھن کا ٹائٹل ایتھوپین رنر نے جیت لیا، ویمن مقابلوں میں ٹائٹل کینیائی ایتھلیٹ کے نام رہاایک سو سترہواں بوسٹن میراتھن کا ایونٹ زبردست مقابلے کے بعد ختم ہو گیا۔
مرد ایتھلیٹس میں ایتھوپیا کے لیلیزا ڈیسیسزا نے میدان مار لیا۔ انہوں نے چھبیس اعشاریہ دو میل کا فاصلہ سب سے پہلے دو گھنٹے دس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا۔ ان کے کینیائی حریف پانچ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
میراتھن میں ویمن کی دوڑ بھی ہوئی جس میں کینیا کی ریٹا نے کامیابی سمیٹی۔ بوسٹن میراتھن میں یہ ان کی دوسری جیت ہے۔