مسلسل حراست میں شبیر احمد شاہ کی صحت تیزی کیساتھ بگڑ رہی ہے ۔ فر یڈم پارٹی
Posted on April 17, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
عدالتی حکم کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل سے رہا ئی کے بعد شبیر احمد شاہ کو دوبارہ گر فتار کر کے سرینگر میں سی آ ئے کے ہمہامہ میں رکھا گیا ہے ۔عدالت سے راحت ملنے کے با وجود شاہ صاحب کو راحت سے محروم رکھا گیا اور وہ حسب سابق گذشتہ چھ دنوں سے جسمانی دردوکرب سے جیل میں بغیر کسی طبی سہو لیات کے تڑپ رہے ہیں۔
درایں اثنا تین دن پہلے فر یڈم پارٹی کے دفتر میں کا م کر نے والے ملازم ضمیر احمد شیخ کو پو لیس نے تھانہ صدر میں حراست میں لے لیا اسوقت ضمیر احمد شیخ کہاںہے اس باے میں پو لیس خاموش ہے ۔تر جمان نے نیشنل فر نٹ کے چیر مین نعیم احمد خان کو اس شدید گر می کے موسم میں جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں لا نے لے جانے پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اور کہا ہے کہ اس طرح سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر لانے اورلے جا نے سے نعیم صاحب کی صحت بر ی طرح متا ثر ہو رہی ہے ۔فر یڈم پارٹی کے تر جمان نے سیاسی قائدین اور عام کشمیر ی نو جوانوں کو اذیتین پہنچا نے کے اس طریق کار کو غیر جمہوری اور غیر انسانی طریق کار بتا کر اسکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پا ما لیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری تحریک کو دبا نا ممکن نہیں ہے ۔کشمیر میں جاری تحریک ایک سیاسی تحریک ہے جسکا سیاسی حل تلاش کر نا ضروری ہے۔
تر جمان نے تمام قید یوں کیساتھ جو مختلف جیلوں میں تڑپ رہے ہیں اور جن میں معروف سیاسی رہنمائوں کے علاوہ نو جوان بھی بند ہیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قید وبند کی سختیوں سے عوام کے حق کو دبا نا ممکن نہیں ہے ۔بلکہ تحریک دبانے سے نہیں دبتی ہے بلکہ اور زیادہ ابھر تی ہے۔