لاہور (جیوڈیسک)پنجاب میں خسرے کے وار جاری ہیں۔ مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے پنجاب میں خسرے کی بیماری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کے شکار بچیبے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
آج لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج دو مزید بچے خسرے کا شکار ہو گئے جس سے سات ماہ کا اعجاز اور ایک سالہ اقرا جان سے گزر گئے پنجاب میں جنوری سے اب تک نو ہزار سے زائد بچے خسرے کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 48 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
لاہور کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت بھی 52 مریض بچے زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں میں خسرے کی ویکسینیشن کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں جس کے تحت جس علاقے سے بچے کے خسرے کا شکار ہونے کی اطلاع ہو اس علاقے میں بچوں کو خصوصی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔