کراچی (جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نوگو ایریاز ختم کرنے کی آڑ میں رینجرز نے پرامن علاقوں سے بھی بیریئرز ہٹا دیئے ہیں جس کے بعد وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی زرائع ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پرامن علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے بیریئرز ہٹانے سے چوری چکاری اور خواتین سے زیوارت اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری پریشان اور خوفزدہ ہیں ۔
الطاف حسین نے گورنر سندھ عشرت العباد اور نگران وزیراعلی زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل سیل تشکیل دے جہاں سے لوگوں کو بیریئرز لگانے کے اجازت نامے حاصل کر سکیں۔